بدنام زمانہ قمار باز میاں وکی کے جوئے کے اڈے پر چھاپا ، درجنوں ملزمان گرفتار 

بدنام زمانہ قمار باز میاں وکی کے جوئے کے اڈے پر چھاپا ، درجنوں ملزمان گرفتار 

(ویب ڈیسک ) بدنام زمانہ قمار باز میاں وکی کے جوئے کے اڈے پر پولیس کا  چھاپا  درجنوں ملزمان گرفتار  کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ قمار باز میاں وکی  کی معاونت سے چلنے والے جوئے کے اڈے پر پولیس کی جانب سے چھاپا مارا گیا ۔  قمار بازوں کے خلاف  ریڈ کے دوران  درجنوں ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

قمار بازوں سے داؤ پر لگی 20لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ کارروائی قلعہ گجر سنگھ تھانہ پولیس کی طرف سے کی گئی۔

Watch Live Public News