بھارتی دفاعی معاہدےکرپشن کاشکار:بھارتی ائیر چیف کےسنسنی خیز انکشافات

بھارتی دفاعی معاہدےکرپشن کاشکار:بھارتی ائیر چیف کےسنسنی خیز انکشافات
کیپشن: بھارتی دفاعی معاہدےکرپشن کاشکار:بھارتی ائیر چیف کےسنسنی خیز انکشافات

ویب ڈیسک: بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے دفاعی خریداریوں اور عسکری منصوبوں کے حوالے سے ایسے ہوشربا انکشافات کیے ہیں جنہوں نے بھارت کے دفاعی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ "آپریشن سندور" کے بعد سامنے آنے والے ان بیانات نے بھارت کی دفاعی پالیسی اور کرپشن زدہ معاہدوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایئر چیف اے پی سنگھ کا کہناہے کہ ٹائم لائن کا جنازہ نکل چکا ہے،کوئی بھی دفاعی پروجیکٹ کبھی بھی وقت پر مکمل نہیں ہوا، ہم جانتے ہیں کچھ سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں، پھر بھی معاہدے کرتے ہیں! بعد میں دیکھیں گے کیا کرنا ہے!’ اے پی سنگھ نے دفاعی خریداری کا حیران کن فارمولا بتادیا۔

ائیر چیف اے پی سنگھ کا کہناہےکہ  ہر منصوبہ تاخیر کا شکار، ایسا کوئی پروجیکٹ نہیں جو آج تک وقت پر مکمل ہوا ہو ،دفاعی معاہدے تو ہوتے ہیں، مگر ہتھیار نہیں آتے!،آپریشن سندور نے دفاعی قیادت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے،آپریشن سندور نے واضح کر دیا ہے کہ جنگ کی نوعیت اور حکمت عملی بدل رہی ہے۔

ائیر چیف اے پی سنگھ نے سوال کیا کہ جو وعدے پورے نہیں ہونے، وہ کیوں کرتے ہیں؟

Watch Live Public News