پہلگام فالس فلیگ آپریشن:پاکستان کےہاتھوں بھارت کو ذلت آمیز شکست

پہلگام فالس فلیگ آپریشن:پاکستان کےہاتھوں بھارت کو ذلت آمیز شکست
کیپشن: پہلگام فالس فلیگ آپریشن:پاکستان کےہاتھوں بھارت کو ذلت آمیز شکست

ویب ڈیسک: پہلگام میں ہونے والے نام نہاد فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی اور پاکستان سے واضح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارتی حکومت نہ صرف اندرونی سطح پر شدید دباؤ کا شکار ہے بلکہ عالمی برادری میں بھی اس کے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گذشتہ دنوں یہ مضحکہ خیز بیان دیا کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،پاکستانی سرزمین پر رات کے اندھیرے میں کئے گئے بزدلانہ حملے میں نہتے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

جام شہادت نوش کرنے والے معصوم شہریوں کی تعداد 65 تک پہنچ گئی، اوربھارتی قیادت کی گیڈر بھبکیاں بھارت کی مزید رسوائی کا سبب بن رہی ہیں۔

Watch Live Public News