بھارتی آبی جارحیت:چناب، سندھ، جہلم میں پانی کی شدید کمی ریکارڈ

بھارتی آبی جارحیت:چناب، سندھ، جہلم میں پانی کی شدید کمی ریکارڈ
کیپشن: بھارتی آبی جارحیت،چناب، سندھ، جہلم میں پانی کی شدید کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: بھارت سے آنے والے دریاؤں کے پانی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث پاکستان کے آبی ذخائر پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دریائے چناب کے پانی میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 53 ہزار 400 کیوسک کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس وقت دریائے چناب میں پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک ہے، جبکہ گزشتہ روز یہ مقدار 98 ہزار 200 کیوسک تھی۔

اسی طرح دریائے سندھ میں بھی پانی کی مقدار میں 3 ہزار 200 کیوسک کی کمی سامنے آئی ہے۔ موجودہ ریکارڈ کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 77 ہزار 500 کیوسک ہے، جو کہ گزشتہ روز ایک لاکھ 80 ہزار 700 کیوسک تھی۔

دریائے جہلم بھی اس کمی سے محفوظ نہ رہ سکا، جہاں پانی کی آمد میں 1 ہزار 900 کیوسک کی کمی ہوئی ہے۔ آج اس دریا میں پانی کی آمد 39 ہزار 600 کیوسک جبکہ گزشتہ روز 41 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کی گئی تھی۔

ادھر چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 28 ہزار 700 کیوسک اور دریائے کابل میں پانی کی آمد 37 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ممکنہ طور پر پانی کے بہاؤ میں تکنیکی یا سیاسی وجوہات کی بنیاد پر یہ کمی کی گئی ہے، جو آئندہ خریف سیزن میں فصلوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

Watch Live Public News