مودی کی ناقص حکمت عملی پر بھارتی رہنماؤں کی کڑی تنقید

 مودی کی ناقص حکمت عملی پر بھارتی رہنماؤں کی کڑی تنقید
کیپشن:  مودی کی ناقص حکمت عملی پر بھارتی رہنماؤں کی کڑی تنقید

ویب ڈیسک: پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپوں اور جنگ بندی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کے اندر ہی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے مودی سرکار کی جنگی حکمت عملی اور جھوٹے بیانیے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کئی سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے وزیراعلی ریونیت ریڈی کا مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ " مودی سے سوال ہے کہ پاکستان نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں کتنے رافیل طیارے مار گرائے؟" وزیراعظم مودی طیارے تباہ ہونے کی حقیقت عوام سے کیوں چھپا رہے ہیں، مودی سرکار پاکستاں سے حالیہ جھڑپ میں بھارت کی ناکامی کو چھپانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

ریونیت ریڈی نے مزید کہا کہ مودی کی جانب سے طیاروں کی تباہی پر خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ مودی سرکار اپنی نااہلی کو چھپانا چاہتی ہے۔

اس سے قبل بھی ریونت ریڈی مودی کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ "چار دن کی فوجی کارروائی کے بعد کیا ہوا؟ مودی حکومت نے آپریشن آدھے راستے میں ہی روک دیا،جنگ بندی کا اعلان کرنے سے پہلے مودی نے تمام جماعتوں کی رائے کیوں نہیں لی؟، مودی مؤثر جنگی حکمت عملی اختیار کرنے میں ناکام رہا،ٹرمپ کے دباؤ میں آکر مودی سرکار کے پاس جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا۔

Watch Live Public News