حکومت کا پیٹرول پمپس پر پیٹرول ، ڈیزل کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ

حکومت کا پیٹرول پمپس پر پیٹرول ، ڈیزل کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول پمپس  پر پیٹرول اور ڈیزل  کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک  نےسوئی سدرن کے دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس پر چوری اور اسمگلنگ کے سدباب کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

علی پرویز ملک نے بتایا کہ حکومت نے پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ  گھریلو گیس کنکشنز کے لیے وزیراعظم سے درخواست کروں گا، مقامی گیس دستیاب نہیں ہے، نئے گھریلو کنیکشنز امپورٹڈ گیس پر ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بجلی گھر ایل این جی خریداری نہیں کر رہے،جس کی وجہ سے  400 ایم ایم سی ایف ڈی مقامی گیس سپلائی روکنی پڑ رہی ہے، پی ڈی ایل بڑھائی گئی لیکن فی الحال پیٹرولیم قیمت پر اس کا اثر نہیں ہے۔

Watch Live Public News