ڈاکوؤں کی شہری کو لوٹنے کی کوشش، شہری کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک

ڈاکوؤں کی شہری کو لوٹنے کی کوشش، شہری کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک

(ویب ڈیسک ) ڈاکوؤں کی شہری کو لوٹنے کی کوشش، شہری کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

حب چوکی کے قریب فائرنگ، 3 مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  ملزمان بینک سے پیسہ لےکر نکلنے والے شہری کا تعاقب کررہے تھے، شہری گھر کے قریب پہنچا تو  ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی  جس پر شہری نے  ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی۔

ریکسیو حکام کے مطابق لاشوں  کو حب سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز کو موصول ہوگئی  ہے۔ دو موٹرسائیکلوں پر چار ملزمان کو شہریوں کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل سوار کا پیچھا کررہے تھے ، ملزمان نے شہریوں کو روکنے کی کوشش کی ،  ملزمان کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے شہری نے فائرنگ شروع کردی ۔فائرنگ سے ایک ملزم موقع پر ہی زمین پر گر گیا ، ملزمان کے دیگر ساتھی ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

Watch Live Public News