بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے امین الاسلام بلبل کو نیا صدر منتخب کرلیا 

 بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے امین الاسلام بلبل کو نیا صدر منتخب کرلیا 

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے امین السلام کو نیا صدر منتخب کر لیا ، امین الاسلام بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں۔

بنگلہ دیش کے نیشنل اسپورٹس کونسل نے امین السلام کو بی سی بی میں ڈائریکٹر نامزد کیا تھا

ایمرجنسی میٹنگ میں امین السلام کو صدر، نظم العابدین کو سینیئر نائب صدر اور فہیم سنہا کو نائب صدر منتخب کیا گیا

بنگلہ دیش کے وزارت کھیل نے فاروق احمد کی بطور ڈائریکٹر رکنیت ختم کی تھی

ڈائریکٹر کی رکنیت ختم ہونے کے بعد فاروق احمد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کا عہدہ بھی ختم ہو گیا تھا

Watch Live Public News