نورا فتیحی کے ساتھ رقص، عروب جتوئی کے سوال پر ڈکی نے دوڑ لگا دی

نورا فتیحی کے ساتھ رقص، عروب جتوئی کے سوال پر ڈکی نے دوڑ لگا دی

ویب ڈیسک:معروف پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی نے بالی ووڈ رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی کے ساتھ رقص کی وائرل ویڈیو پر اپنی اہلیہ عروب جتوئی کا ردِعمل بھی شیئر کردیا۔

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر نورا فتیحی کو اپنے قریب ڈانس کرتے دیکھ کر مبہوت دکھائی دے رہے ہیں۔

ڈکی نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کی ریاست دبئی کا اپنا سفر اپنے نئے ویلاگ کا حصہ بنایا  اور اس سفر کے دوران ان کے ساتھ دیگر یوٹیوبرز اور پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی موجود تھے۔

 اسی ولاگ میں ڈکی بھائی نے ایک پروموشنل تقریب میں شرکت کی جہاں نورا فتیحی سمیت دیگر ڈانسرز نے بھی اپنی پرفارمنس پیش کی۔

ایک اور وائرل ویڈیو میں اسٹیج کے بیچ میں کھڑی نورا فتیحی اپنے ڈانس مووز سے سب کو محظوظ کرتی نظر آئیں تو اسی اسٹیج پر ڈکی بھائی بھی گانے پر ڈانس کرنے کی کوشش کرتے دکھے۔

وائرل ویڈیوز ڈکی بھائی کے نئے ویلاگ کا حصہ ہیں جس کے بعد دوسرے ویلاگ میں ڈکی نے اپنی اہلیہ کا ردِعمل دکھایا۔

ویلاگ میں ڈکی بھائی عروب جتوئی سے اس موضوع پر بات کرتے دکھے۔ عروب جتوئی نے پوچھا کہ 'تم نورا فتیحی کا ڈانس دیکھ کر آگئے ہو؟' جس پر ڈکی بولے کہ 'صرف دیکھ کر نہیں آیا ہوں'۔

عروب جتوئی نے یہ سن کر پوچھا کہ 'ایسا کیا کر کے آئے ہو؟' ڈکی نے کہا کہ 'میں نے ڈانس کیا ہے نورا فتیحی کے ساتھ، اور تمہیں لگ رہا ہے کہ میں کوئی بیکار انسان ہوں'۔

عروب نے ڈکی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ 'سعد اپنا پیٹ دیکھا ہے، تم سے ہلا تو جاتا نہیں ہے' جس پر ڈکی ہنس پڑے'۔

جب عروب جتوئی نے ڈکی سے اس ایونٹ کی ویڈیوز دکھانے کا مطالبہ کیا تو ڈکی نے یہ کہتے ہوئے دوڑ لگادی کہ 'میں ابھی تمہیں نہیں دکھا سکتا، ابھی اس میں ایڈٹنگ کرنی ہے۔'

Watch Live Public News