ڈکی بھائی کی اہلیہ کی جوا ایپس کی تشہیرکے مقدمےمیں ضمانت میں توسیع

ڈکی بھائی کی اہلیہ کی جوا ایپس کی تشہیرکے مقدمےمیں ضمانت میں توسیع

( ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی جوا ایپس کی تشہیرکے مقدمےمیں ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم نے مقدمے کی سماعت کی۔ لاہور کی سیشن عدالت نے غیر قانونی جوئے کی ایپس کی تشہیر کے کیس میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک مزید توسیع کر دی۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فرانزک رپورٹ موصول ہو چکی ہے، جو تقریباً 2000 صفحات پر مشتمل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ رپورٹ آئندہ دو روز میں فراہم کر دی جائے گی۔

Watch Live Public News