ویڈیو؛ نایاب نسل کے چیتےکو پکڑنے کی کوشش، اہلکار پر حملہ کردیا

  ویڈیو؛ نایاب نسل کے چیتےکو پکڑنے کی کوشش، اہلکار پر حملہ کردیا

ویب ڈیسک: ترکمانستان کے جنگلی حیات کے ماہرین کی نایاب نسل کے چیتے کو زندہ پکڑنے کی کوشش، چیتے  نے خطرہ پھانپتے ہوئے اہلکار پر حملہ کردیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

 یہ چیتا پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی تلاش اور گرفت انتہائی مشکل مرحلہ ہے، محکمہ تحفظِ جنگلی حیات کے مطابق اس کوشش کا مقصد فارسی چیتے کی نسل کو بچانا اور اس پر تحقیق کرنا ہے تاکہ اس کی آبادی کو محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی  محکمہ تحفظِ جنگلی حیات کی ٹیم کی جانب سے چیتے کو قابو کرنے کے لئے جال اُس پر پھنیکا گیا اس نے تیز ی کے ساتھ اہلکار پر حملہ کردیا، حملے میں جان بچانے کے لئے اہلکار بھاگا مگر چیتے نے اُس کو دبوچ لیا خوش قسمتی نے قلابازی لگنے پر چیتے جیسے ہیں گرا اُس پر فوراً جال ڈال دیا گیا، اہلکار معمولی زخمی ہوا۔

یاد رہے کہ فارسی چیتا (Persian Leopard) دنیا کے نایاب ترین جنگلی جانوروں میں سے ایک ہے، جو ایران، افغانستان، ترکمانستان اور قفقاز کے کچھ حصوں میں پایا جاتا ہے۔

 

Watch Live Public News