فرانس کا  ساحل سمندر، پارکس اور بس اسٹاپس پر سگریٹ نوشی پر پابندی  لگانے کا فیصلہ 

فرانس کا  ساحل سمندر، پارکس اور بس اسٹاپس پر سگریٹ نوشی پر پابندی  لگانے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) فرانس  کی جانب سے ساحل سمندر،   پارکس اور بس اسٹاپس پر سگریٹ نوشی پر پابندی  لگانے کا فیصلہ  کیا گیا۔ فرانس میں ایسے تمام مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی جائے گی جہاں بچے موجود ہوں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  فرانسیسی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ  جس مقام پر بچے موجود ہوں وہاں تمباکو نوشی پر پابندی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ پینے کی آزادی وہاں ختم ہو جاتی ہے جہاں بچوں کے صاف ہوا میں سانس لینے کا حق شروع ہوتا ہے۔

فیصلے سے پہلے کرائے گئے عوامی سروے میں  62 فیصد شہریوں نے کھلی جگہوں پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی کی حمایت کی۔

اس حوالے سے حکومت کا کہنا ہے کہ  عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کا فیصلہ بچوں کی صحت اور ذہنی نشوونما پر پڑنے والے برے اثرات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ پابندی کی خلاف ورزی پر 135 یورو جرمانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ فرانس میں ہر سال 75 ہزار کے قریب افراد سگریٹ کی عادت سے جڑی بیماریوں کا شکار ہو ہلاک ہوجاتے ہیں۔

Watch Live Public News