ویب ڈیسک: پولیو ٹیمز کی جانب سے مہم کا 97 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ مہرین بلوچ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت حکام کی شرکت کی۔
محکمہ صحت کے حکام کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہم کے پانچویں روز تک 4 لاکھ 47 ہزار 747 بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں، اجلاس میں انکاری کیسز کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔؎
اجلاس میں پولیو ورکرز کی سیکورٹی اور پورے دن کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا، اے ڈی سی ایسٹ نے والدین سے پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی۔
اے ڈی سی ایسٹ مہرین بلوچ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پولیو ورکرز گھر کی دہلیز تک حفاظتی قطرے یقینی بنا رہے ہیں، تمام سکولز، تفریحی مقامات اور بس اڈوں پر بھی ٹیمز تعینات ہیں، آئیں مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنا کر اپنے بچوں کو محفوظ مستقبل دیں۔