پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ایک ہزار میچز کا تاریخی سنگِ میل عبور کرے گا

پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ایک ہزار میچز کا تاریخی سنگِ میل عبور کرے گا
کیپشن: پاکستان آج ون ڈے کرکٹ میں ایک ہزار میچز کا تاریخی سنگِ میل عبور کرے گا

ویب ڈیسک: پاکستان ون ڈے کرکٹ میں ایک ہزار میچز کا سنگ میل عبور کرے گا، آسٹریلیا کے خلاف سیریز آج آغاز کرے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم آج راولپنڈی میں آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے میچ کھیل کر ایک نیا تاریخی سنگ میل عبور کرے گی۔ تین میچز پر مشتمل اس سیریز کا آغاز شام ساڑھے چار بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جس میں پاکستان کی قیادت شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلیا کی قیادت جوش انگلس کریں گے۔

یہ میچ پاکستان کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ون ڈے کرکٹ میں اس کا ایک ہزار واں میچ ہوگا۔ اس حوالے سے پاکستان دنیا کی تیسری ٹیم بنے گا جس نے ایک ہزار ون ڈے میچز مکمل کیے ہیں، اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔

تاریخی ریکارڈ کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 111 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 36 اور آسٹریلیا نے 71 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم نے آخری بار 1994 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچ کی میزبانی کی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان یہاں اپنے گزشتہ پانچ ون ڈے میچز میں ناقابلِ شکست رہا ہے، جس سے امید ہے کہ آج کا میچ بھی دلچسپ مقابلے کا باعث بنے گا۔

Watch Live Public News