معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر زہریلا شربت پینے کے بعد اسپتال منتقل

معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر زہریلا شربت پینے کے بعد اسپتال منتقل
کیپشن: معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر زہریلا شربت پینے کے بعد اسپتال منتقل

ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع سمبڑیال میں معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز دے دی گئی، جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق حکیم بابر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ حکیم بابر عیدالاضحیٰ کے موقع پر تھانہ بیگووالہ کے علاقے موضع کوٹلی کھوکھراں میں آئے تھے، جہاں مبینہ طور پر سرور چوڑ اور صفدر نے انہیں شربت پلایا۔ حکیم بابر نے الزام عائد کیا کہ دونوں ملزمان نے ان کی ٹک ٹاک پر شہرت سے حسد کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا۔

ایم ایس ٹی ایچ کیو سمبڑیال کے مطابق ابتدائی طبی معائنے میں زہر کے شواہد نہیں ملے، اور حکیم بابر کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ تاہم، متاثرہ کے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔

پولیس نے صفدر اور سرور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ حکیم بابر راولپنڈی کے رہائشی ہیں اور اس وقت ہسپتال سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 

Watch Live Public News