ذاتی معلومات کی چوری سے بچنے کیلئے پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

ذاتی معلومات کی چوری سے بچنے کیلئے پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا
کیپشن: ذاتی معلومات کی چوری سے بچنے کیلئے پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے شہریوں کو ذاتی معلومات کی چوری سے بچنے کے لیے آگاہ کیا ہے۔

پی ٹی اے نے اپنے بیان میں واضح طور پر بتایا کہ اسکیمرز اکثر خود کو پی ٹی اے، بینکوں یا کورئیر سروسز کے نمائندے کے طور پر پیش کر کے لوگوں سے ان کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری اپنی ذاتی معلومات جیسے کہ او ٹی پی، شناختی کارڈ یا پاس ورڈز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور کسی بھی مشکوک لنک یا پیغام پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

پی ٹی اے نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو فراڈ یا مشتبہ سرگرمی کا سامنا ہو تو فوراً پی ٹی اے کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CMS) یا موبائل ایپ کے ذریعے شکایت درج کرائیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

Watch Live Public News