پنجاب سیف سٹی: ہر شہری کا موبائل فون کیمرہ اسمارٹ مانیٹرنگ سسٹم کا حصہ بنے گا

پنجاب سیف سٹی: ہر شہری کا موبائل فون کیمرہ اسمارٹ مانیٹرنگ سسٹم کا حصہ بنے گا
کیپشن: پنجاب سیف سٹی: ہر شہری کا موبائل فون کیمرہ اسمارٹ مانیٹرنگ سسٹم کا حصہ بنے گا

ویب ڈیسک: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کی حفاظت کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے، جس کے تحت اب ہر شہری کا موبائل فون کیمرہ سیف سٹی کے اسمارٹ مانیٹرنگ سسٹم کا حصہ بنے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے "محفوظ پنجاب ویژن" کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے تاکہ شہری سنگین واقعات کے ویڈیو شواہد فوری طور پر سیف سٹی کے ساتھ شیئر کر سکیں۔ سیف سٹی کی پبلک سیفٹی ایپ میں "کنیکٹ ٹو پی ایس سی اے" فیچر شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے موبائل کیمرہ براہِ راست سیف سٹی کے سسٹم سے منسلک کیا جا سکے گا۔ اس کے بعد، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے پر شہری کو لائیو فیڈ لنک موصول ہوگا، جس سے موبائل کا کیمرہ سیف سٹی کنٹرول روم سے جڑ جائے گا۔ اس کے ذریعے واقعہ کی اصل صورتحال دیکھ کر فوری امداد فراہم کی جائے گی۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی نے بتایا کہ یہ سروس صرف ایمرجنسی حالات میں استعمال کی جا سکے گی۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی موبائل لوکیشن آن رکھیں اور غیر ضروری ویڈیوز شیئر نہ کریں۔

Watch Live Public News