ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ گلشن اقبال بلاک فائیو کے قریب سے شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد ہونے کا معاملہ ، پولیس کا کہنا تھا انسانی دھڑ کوئی شخص شاپنگ بیگ میں پھیک کر گیا ہے۔
پولیس کے مطابق آس پاس سے مزید اعضاء تلاش کیے جارہے ہیں، مزید اعضاء ملنے کے بعد ہی شناخت ممکن ہوسکی گی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے، انسانی دھڑ تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔