لاہور قلندرز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، سب سے زیادہ قیمت والی ٹیم بن گئی

لاہور قلندرز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، سب سے زیادہ قیمت والی ٹیم بن گئی

ویب ڈیسک: لاہور قلندرز کے مالک اور سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا لاہور قلندرز انڈیپنڈنٹ ویلیوایشن کے مطابق سب سے زیادہ قیمت والی ٹیم بن گئی ۔

  لاہور قلندرز کے مالک نے کہا کہ لاہور قلندرز کے نمبر ون پی ایس ایل فرنچائز ہونے کی کئی وجوہات ہیں، لاہور قلندرز کی قدر صرف مالی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی ترقی اور مواقع فراہم کرنے کے کام میں بھی ہے، ہم نے پی ایم یوٹھ پروگرام کو شاندار کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا۔

عاطف رانا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے وژن اور سپورٹ پر خصوصی شکر گزار ہیں، چیئرمین یوٹھ افیئرز رانا مشہود کے اعتماد اور بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

لاہور قلندرز کو فخر ہے کہ ان کا وژن اور وزیر اعظم کا وژن نوجوانوں کی مدد کے ایک مشترکہ مقصد پر یکجا ہے،  ہم اپنے کردار اور نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی میں دی جانے والی خدمات پر فخر کرتے ہیں۔

لاکھوں کھلاڑیوں کی شرکت نے ملک میں ٹیلنٹ کی بے پناہ گہرائی دکھا دی، ہر شہر، ہر علاقے تک پہنچ کر نوجوانوں کو حقیقی مواقع فراہم کیے۔؎

نوجوانوں کی ترقی اور پلیٹ فارم فراہم کرنا ہمارا بنیادی مشن ہے، یہ نوجوان مستقبل میں پاکستان اور قلندرز کی نمائندگی کریں گے،  بڑھتی ویلیو کے ساتھ ہماری ذمہ داریاں بھی مزید بڑھ چکی ہیں ۔

Watch Live Public News