قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5بجے ہو گا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5بجے ہو گا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری

(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے ہو گا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر تعلیم انٹر بورڈز کوآرڈینشین کمیشن ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کریں گے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی عمومی شماریات تنظیم نو ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کریں گے۔

جاری ایجنڈا کے مطابق فیڈرل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل 2025، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025 منظوری کے لئے پیش ہوں گے۔

بلوچستان میں قومی شاہراہوں کی خستہ حالت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔کراچی میں وفاقی سروس ٹربیونل کے ریگولر بینچ کی عدم تقرری پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

Watch Live Public News