کراچی ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

ویب ڈیسک:لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس حیدر آباد کے قریب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، پاور وین کے ویل کی پن ٹوٹنے پر ٹرین کو بر وقت روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کراچی ایکسپریس لاہور سے کراچی کے لیے رواں دواں تھی اور حیدر آباد کے قریب پاور وین کے ویل کی پن ٹوٹ گئی۔
رفتار کم ہونے کے باعث ٹرین حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی اور عملے نے فوری طور پر کراچی ایکسپریس کو حیدر آباد اسٹیشن پر ہی روک لیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق بر وقت کارروائی کی وجہ سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، حادثے کے بعد ریلوے عملے نے معائنہ کر کے سروس کو بحال کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے  لگژری سیلونز کے کرائے کم کر دیے ہیں،مسافر اب وزیر ریلوے، آئی جی، سی ای او اور چیئرمین ریلویز کے سیلونز میں سفر کر سکیں گے۔

کراچی تا راولپنڈی لگژری سیلونز کا کرایہ 5 لاکھ سے کم کر کے ایک لاکھ 72 ہزار روپےمقررکردیا گیا،کراچی تا لاہور لگژری سیلونز کا کرایہ 4 لاکھ 20 سے کم کر کے ایک لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔

اسی طرح لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ ایک لاکھ 5 ہزار سے کم کر کے 44 ہزار روپے کر دیا گیا،ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ وزیر ریلوے کی ہدایت پر ریلوے سیلونز کے کرایوں میں واضح کمی کی گئی ۔بکنگ چیف کمرشل منیجر ہیڈکوارٹرز اور ڈویژنل دفاتر سے کی جا سکے گی۔

Watch Live Public News