دبئی:‌راکھی ساونت پاکستانی سُپر اسٹارزکےساتھ

دبئی:‌راکھی ساونت پاکستانی سُپر اسٹارزکےساتھ
فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ 2021 میں پاکستانی فنکاروں نے بھرپور شرکت کی، جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، اس تقریب میں مداحوں کو بالی ووڈ اور پاکستانی سنیما کے فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کا بھی موقع ملا۔ ماہرہ اور مایا کے علاوہ سجل علی اور شوہر احد رضا میر، فیصل قریشی، اعزاز اسلم اور عائشہ عمر نے اس ایواڈ شو میں شرکت کی۔ بالی ووڈ سے، کاجول اور سابق مس ورلڈ مانوشی چلر نے اس تقریب میں شرکت کی۔ ستاروں سے سجی اس رات میں نورا فتحی اور سنی لیون کی پرفارمنس بھی تھی۔
ایوارڈ شو کی انہی وائرل تصاویر میں ایک ٹیبل مرکز نگاہ بن گیا جہاں پاکستانی فنکاروں کیساتھ سیاہ گاؤن زیب تن کیئے ہوئے راکھی ساونت بیٹھی تھیں۔ راکھی نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کیں ۔راکھی نے اپنے انسٹاگرام پر اعجاز اسلم اور فیصل قریشی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، "واہ بہت پرجوش ہوں میں کل رات پاکستان کے سپر اسٹارز سے ملی۔" عائشہ عمر کو ان تصاویر میں دیکھا گیا۔مایا علی کو رائزنگ اسٹار ایوارڈ سے نوازا گیا اور ماہرہ خان نے بھی ٹرافی جیتی۔
آیوشمان کھرانہ کو دہائی کا بہترین اداکار اور ان کی اہلیہ طاہرہ کو سب سے زیادہ ایسپائرنگ فلم ساز قرار دیا گیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔