شیخ رشید نے کہا کہ حکومت الیکشن سےفراری ہے،مذاکرات کاڈھونگ رچارہی ہے ۔جوحقیقی بااختیارہیں وہ ملک کی بہتری کےلیےالیکشن کروائیں عوام سےٹکراؤ،معیشت کی تباہی اور ڈیفالٹ ہونا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے میری گرفتاری کے لیےپنجاب پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے 31 اکتوبر کو میری قبل از گرفتاری ضمانت کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہو گی۔حکومت الیکشن سےفراری ہے۔مذاکرات کاڈھونگ رچارہی ہے ۔جوحقیقی بااختیارہیں وہ ملک کی بہتری کےلیےالیکشن کروائیں عوام سےٹکراؤ،معیشت کی تباہی اور ڈیفالٹ ہونا ہےFIA میری گرفتاری کے لیےپنجاب پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے 31 اکتوبر کو میری قبل از گرفتاری ضمانت کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہو گی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 30, 2022
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کا ریڈ زون اسلام آباد کی توسیع کافیصلہ سیاسی تصادم کودعوت دینا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریڈزون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دیناسپریم کورٹ کے لانگ مارچ کی اجازت کی نفی ہے،اداروں نےبھی کہا ہے پرامن مارچ کی کوئی پابندی نہیں، 4 نومبربروزجمعہ ہم روات سے لانگ مارچ کا اسلام آباد کےلیےتاریخی استقبال کریں گے۔