''آپ جج بننے کے اہل نہیں''،ہادی علی چٹھہ اورجج میں تلخ جملوں کا تبادلہ

''آپ جج بننے کے اہل نہیں''،ہادی علی چٹھہ اورجج میں تلخ جملوں کا تبادلہ
کیپشن: ''آپ جج بننے کے اہل نہیں''،ہادی علی چٹھہ اورجج میں تلخ جملوں کا تبادلہ

ویب ڈیسک: متنازع ٹوئٹ کیس میں دوران سماعت ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ اور جج کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔ 

دوران سماعت جج افضل مجوکہ اور ہادی علی چٹھہ کے درمیان تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا ہے۔ ہادی علی چٹھہ نے عدالت میں تلخ جملوں کا تبادلہ کرتے ہوئے کہا کہ میں مچلکے نہیں بھروں گا۔ آپ نے سال جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں۔ آپ نے کل غیر قانونی کام کیا ہے آپ جج بننے کے اہل نہیں ہیں۔

Watch Live Public News