سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں گزشتہ روز اضافے کے بعد آج کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں آج 1000 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 24 قیراطہ سونے کی قیمت 418,862 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 857 روپے کمی کے بعد 359,106 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 329,300 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 3965 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

Watch Live Public News