علیمہ خان کاشناختی کارڈ،پاسپورٹ بلاک،بینک اکاؤنٹس منجمد،رپورٹ عدالت میں جمع

علیمہ خان کاشناختی کارڈ،پاسپورٹ بلاک،بینک اکاؤنٹس منجمد،رپورٹ عدالت میں جمع
کیپشن: علیمہ خان کاشناختی کارڈ،پاسپورٹ بلاک،بینک اکاؤنٹس منجمد،رپورٹ عدالت میں جمع

ویب ڈیسک: علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ نادرا اور اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جمع کرادی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نادرا اور پاسپورٹ امیگریشن نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے تمام بینکوں کو سرکلر جاری کیا گیا ہے۔

علیمہ خان پانچ مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہیں ہورہیں۔ علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے بھی عدالت نے پہلے ہی ضبط کئے ہوئے ہیں۔عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد بھی ضبط کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔

علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق میں 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمہ درج ہے۔ مقدمے میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔ مقدمہ میں علیمہ خان پر کارکنان کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے اور کارسرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔

Watch Live Public News