ویب ڈیسک: پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے بھارتی اداکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی دودھ کی دھلی نہیں ہے۔
حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں متھیرا نے بھارتی اداکارہ پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے راکھی ساونت نے ایک پروگرام کے دوران اُن کو تنگ کیا۔
متھیرا نے کہا کہ چند ماہ قبل جب راکھی پاکستانی اداکار ڈوڈی خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کرنے پر خبروں کی زینت بنی تو اسی دوران میں نے اُس کا انٹرویو کیا اس دوران انہوں نے مجھے بہت تنگ کیا اور بستر پر لیٹی رہیں۔
انہوں نے کہا کہ راکھی کیمرے کے سامنے اور کیمرے کے پیچھے بہت مختلف انسان ہیں، انٹرویو کے دوران راکھی مجھے بات کرنے بھی نہیں دے رہی تھی، لائن کاٹ کر ایسا لگا جیسے راکھی بدتمیزی کو کیش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شو کے دوران راکھی کو بات چیت کیلئے معاوضہ دیا گیا تھا اور کچھ فنکار ہیں جو ادائیگی لے کر بھی تنگ کرتے ہیں اور راکھی جان بوجھ کر ہمیں تنگ کر رہی تھی، ہم اسے برداشت کر رہے تھے کیونکہ اگر راکھی کال کاٹ دیتی تو ہمارے پیسے پھنس جاتے۔