ایران ایئر نے کوئٹہ کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا

ایران ایئر نے کوئٹہ کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا
کیپشن: ایران ایئر نے کوئٹہ کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایران ایئر نے مشہد، زاہدان، کوئٹہ کے لیے پروازیں شروع کردی ہیں، ایران ایئر کی پرواز 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق افتتاحی تقریب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے شرکت کی، اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل بھی موجود تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ایئر کی پہلی پرواز کا استقبال واٹر کینن کی سلامی سے کیا گیا، ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ کو رات 9:30 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔

اس سے قبل ایئر لائن نے مشہد اور لاہور کے درمیان پرواز شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، ایران ایئر لاہور کے لیے ہفتہ وار پرواز چلائے گی، 29 اکتوبر سے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News