بانی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دیدی ہے: سہیل آفریدی

بانی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دیدی ہے: سہیل آفریدی
کیپشن: بانی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دیدی ہے: سہیل آفریدی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہدایت پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 10 سے زائد رکنی کابینہ کو فائنل کیا گیا، جبکہ باقی ارکان بھی زیر غور ہیں۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے مسلسل دہشت گردی ہو رہی ہے، جس کے باعث شہادتیں ہو رہی ہیں۔

Watch Live Public News