وزیر اعلی سہیل آفریدی  کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ اہم نام سامنے آگئے

وزیر اعلی سہیل آفریدی  کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ اہم نام سامنے آگئے

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق  وزیراعلیٰ  خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے لئے پہلے مرحلہ میں 10 ارکان کی فہرست تیار کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پشاور سے مینا خان آفریدی جبکہ کوہاٹ سے آفتاب عالم کابینہ کا حصہ ہونگے۔ہری پور سے پی ٹی آئی کے چیف وہیپ اکبر ایوب خان بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہونگے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ  چارسدہ سے عارف احمد زئی اور ضلع خیبر سے عدنان قادری کابینہ کا حصہ ہونگے۔  نوشہرہ سے سابق صوبائی وزیر خلیق الرحمان کا نام صوبائی کابینہ کی ابتدائی فہرست سے خارج کردیا گیا۔نوشہرہ سے ادریس خٹک کو کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق  ردان سے سابق وزیر خوراک ظاہر شاہ بھی ابتدائی فہرست میں شامل نہیں ہیں ، مردان سے احتشام علی ایڈوکیٹ کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سوات سے ڈاکٹر امجد اور میاں شرافت علی کا نام بھی صوبائی کابینہ کی فہرست میں شامل ہے، بونیر سے سابق صوبائی وزیر فخر جہاں کی جگہ ریاض خان کا نام کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ 

Watch Live Public News