(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار خرم ذیشان 91 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سینیٹ انتخاب کانتیجہ آگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار خرم ذیشان 91 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ریٹرننگ آفیسر نے خرم ذیشان کی کامیابی کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تاج محمد آفریدی 45 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
یاد رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پی ٹی آئی کے شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اراکین کی کُل تعداد 145 ہے جبکہ سینیٹ کی خالی نشست پر کامیاب ہونے کیلئے 73 ووٹ درکار ہیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔