افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کریں گے،فیلڈمارشل سید عاصم منیر

افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کریں گے،فیلڈمارشل سید عاصم منیر

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پشاور کا دورہ، دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی،  11 کور ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ مارشل کو سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سرحدی علاقوں کی صورتحال، آپریشنل تیاری اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے قبائلی عوام کی بہادری، قربانیوں اور دہشت گردی کے خلاف غیر مشروط تعاون کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ قبائلی عمائدین نے پاکستانی افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور افغان طالبان کی زیادتیوں کے خلاف بھی کھل کر بات کی۔

 پاکستان تمام ہمسایوں سے امن چاہتا ہے مگر افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا، پاکستان نے تعلقات بہتر بنانے کے لیے افغان حکومت کو بارہا سفارتی و معاشی تعاون کی پیشکش کی۔

  افغان طالبان حکومت بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی پشت پناہی کر رہی ہے،خیبر پختونخوا اور پاکستان کے تمام علاقے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مکمل طور پر پاک کیے جائیں گے۔

قبائلی عمائدین نے آرمی چیف کے دوٹوک مؤقف کو سراہا اور کہا کہ فتنہ الخوارج کی گمراہ کن سوچ کو قبائل میں کوئی پذیرائی نہیں، پشاور آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کمانڈر پشاور کور نے کیا۔

Watch Live Public News