ماں جلاد بن گئی،کمسن بچی کے ہاتھ باندھ کر لٹکا دیا

ماں جلاد بن گئی،کمسن بچی کے ہاتھ باندھ کر لٹکا دیا

ویب ڈیسک: پشاور میں ایک عورت نے ماں لفظ کا مطلب ہی بدل دیا، سنگ دلی کی انتہا کر دی، جلاد بن گئی۔

 سگی ماں نےاپنی معصوم بچی پر وحشیانہ تشدد کی حد کردی، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،  سگی ماں نے کمسن طفلکہ فاطمہ کو ہاتھوں سے باندھ کر ہوا میں لٹکا دیا۔ 

ظالم ماں نے زارو قطار رونے والی کمسن بچی سے سوال کیا’  پھر مجھ سے پیسے مانگو گی ؟ ویڈیو بناتی سنگ دل ماں نے بچی کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ’ آج تو گھر میں کوئی بھی نہیں جو تمھیں مجھ سے بچا لے!

تھانہ شاہ پور پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے جلاد ماں کو گرفتار کرلیا، پولیس کو دیے گئے بیان میں اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

ملزمہ کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے ، اپنے شوہر کے گھر میں گھریلو ناچاقی پر بنائی تھی، دیورانی نے نیٹ پر اپلوڈ کی، خاتون نے ندامت کا اظہار کیا، آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد خاتون کو چھوڑا۔ 

Watch Live Public News