شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری،پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہونگی

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری،پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہونگی

(ویب ڈیسک ) شائقین کرکٹ کیلئے بڑی  خوشخبری  آگئی، پاک بھارت ٹیمیں ایک بارپھر مد مقابل ہونگی۔

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق  ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہوں گی۔ایمرجنگ ایشیاکپ 14 نومبر سے  23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائےگا۔

رپورٹ کے مطابق   ایمرجنگ ایشیا کپ  میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے ۔ایونٹ میں   پاکستان، بھارت ، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں عمان اور یو اے ای شامل ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں مجموعی  طورپر 15 میچز ہوں گے۔

خیال رہے کہ ایمر جنگ ایشیا کپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی اے ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ  ایسوسی ایٹ نیشن کی فل اسٹرینتھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

یاد رہے کہ ہانگ کانگ سکسز میں بھی نومبر میں پاکستان اور بھارت کا میچ شیڈولڈ ہے۔

Watch Live Public News