پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،30ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،30ستمبر 2021
پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے جب گزشتہ روز بھی مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد کے قریب رہی، مہلک کورونا وائرس سے مزید 39 مریض جاں بحق ، ملک بھر میں اب تک 27 ہزار 729 مریض کورونا کا شکار ہو کر زندگی سے ناطہ توڑ چکے ہیں۔ بحریہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کی تشکیل، کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، آج سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی ، 2 اکتوبر تک کراچی میں عوام کا نظام زندگی درہم برہم ہونے کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کر دی، سمندر میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ امریکا کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چئیرمین کا افغان جنگ میں ناکامی کا اعتراف، جنرل مارک ملے نے ایوانِ نمائندگان کمیٹی برائے مسلح افواج میں کہا کہ امریکہ افغانستان میں 20 سالہ طویل جنگ ہار گیا،کہا یہ واضح ہے افغانستان میں جنگ اُن شرائط پر نہیں ختم ہوئی جو ہم چاہتے تھے،جنرل ملے نے جنگ کو اسٹریٹجک ناکامی قرار دے دیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک اور سمری بھجوا دی ہے،اوگرا نے وزیر اعظم سے سفارش کی ہے کہ فوری طور پر یعنی یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے اضافہ کیا جائے۔ این سی او سی نے کل سے8 شہروں میں پابندیاں نرم کا اعلان کردیا، اسکردو،پشاور،کوئٹہ،اسلام آباد،راولپنڈی سمیت40فیصدویکسی نیشن والے شہرشامل، انڈوراجتماعات میں 400 افراد کو شرکت کی اجازت، مزارات، سینما، ریسٹورنٹس بھی کھولنے کا فیصلہ، ائیرلائنز میں مسافروں کوکھانا بھی فراہم کیا جائے گا، اسدعمرکا کہنا ہےکہ کورونا سے بچاؤ کا واحد حل ویکسی نیشن ہے۔

Watch Live Public News