سنگجانی جلسے میں تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ 

سنگجانی جلسے میں تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) حکومت نےسنگجانی جلسے میں تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرئع کا کہنا ہے کہ حکومت  نے  پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ایکشن کافیصلہ  کرلیا۔ 8ستمبر کو جلسے میں کی گئی تقاریرپر حکومت ایکشن میں آگئی ۔ سنگجانی جلسے میں تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ   کیا گیا ہے۔

'
ذرائع کے مطابق  حکومت کی مدعیت میں سنگجانی جلسے میں کی گئی تقاریرپر قانون حرکت میں آگیا، ضابطہ فوجداری کی سیشن 196کے تحت حکومت درخواست جمع کرائے گی،  سیکشن 196کے تحت درج مقدمات ناقابل ضمانت ہوتے ہیں۔ اس سیکشن کے تحت گرفتاری کیلئے پولیس کو وارنٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی ۔


ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون اور وفاقی پراسیکیوٹر جنرل دونوں نے فیصلے کی توثیق کردی ، معاملے کی وفاقی کابینہ سےباضابطہ منظوری کیلئے درخواست کردی گئی ہے۔

Watch Live Public News