ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7.31 روپے کا اضافہ

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7.31 روپے کا اضافہ
کیپشن: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7.31 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید 7 روپے 31 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 251 روپے 30 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی۔ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں مزید 86 روپے 28 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2965 روپے مقرر کر دی گئی۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر میں  رہے گا۔

Watch Live Public News