حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے وظیفہ

حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے وظیفہ
کیپشن: حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے وظیفہ

ویب ڈیسک: ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں کم از کم ایک بار اللہ کے گھر کی حاضری کی سعادت حاصل کرے۔ 

حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے نیک نیتی کے ساتھ کیے جانے والے مجرب وظائف اور دعائیں انسان کی مشکلات آسان بناتی ہیں اور رزق و استطاعت کے دروازے کھولتی ہیں۔

دارالافتاءجامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کی ویب سائٹ پر حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے پوچھے گئے سوال پرتفصیلی وظیفہ شائع کیا گیا ہے۔ جو کہ قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔

حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے وظیفہ

سوال

مہربانی فرما کرحج اور عمرہ کے  لیے کوئی وظیفہ بتا دیں !

جواب

بعض حضرات حرمین شریفین کی حاضری نصیب ہونے کے لیے ہر اذان کے وقت اذان کا جواب، اذان کے بعد کی مسنون دعا، درود شریف اور پھر اس کے بعد تین مرتبہ تلبیہ پڑھنے کو بھی بتلاتے ہیں، یہ  مجربات میں سے ہے، اس کا اہتمام کرلیں،اورمندرجہ ذیل دعا کا بھی اہتمام فرمائیں :

’’لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَ رَبُّ الْأَرْضِ وَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ‘‘.

نیز  حضرت مولانا اشرف علی  تھانوی رحمہ اللہ نے " اعمالِ قرآنی"  میں حاجت روائی کے لیے ایک عمل لکھا ہے  جو کہ درج ذیل ہے، اس کا بھی اہتمام فرمائیں، ان شاءاللہ جلد حاضری نصیب ہوجائے گی:

"بسم اللہ الرحمن الرحیم بارہ ہزار مرتبہ اس طرح پڑھیں کہ جب ایک ہزار پورے ہوجائیں تو  دورکعت پڑھ کر اپنی حاجت کے لیے دعا کریں ،پھرپڑھنا شروع کریں اور ایک ہزار کے بعد پھر اسی طرح دو رکعت پڑھ کے  دعا کریں ،غرض اسی طرح بارہ ہزار پورے کریں ان شاء اللہ حاجت پوری ہوگی۔"

صحیح مسلم میں ہے:

"عن قتادة، عن أبي العالية، عن ابن عباس، أن نبي الله صلى الله عليه وسلم كان يقول عند الكرب: «لا إله إلا الله العظيم الحليم، لا إله إلا الله رب العرش العظيم، لا إله إلا الله رب السماوات ورب الأرض ورب العرش الكريم»".

(کتاب الذکر والدعاء والتوبۃ والاستغفار،باب دعاء الکرب،ج:8،ص:85،رقم الحدیث:2730،ط:دار الطباعۃ العامرۃ)

فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144503102677

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس وظیفے کو پڑھنے کیلئے  جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء  کی ویب سائٹ پر جا کر مطالعہ کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News