فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو اب فیس ادا کرنا ہوگی

فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو اب فیس ادا کرنا ہوگی
کیپشن: فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو اب فیس ادا کرنا ہوگی

 ویب ڈیسک: مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کا اشتہار سے پاک ورژن متعارف کرایا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کے تحت برطانوی ویب صارفین کو ماہانہ 2.99 پاؤنڈ اور موبائل فون استعمال کرنے والوں کو ماہانہ 3.99 پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق اشتہارات سے پاک سروسز استعمال کرنے والے صارفین ماہانہ فیس ادا کریں گے تاہم اگر کوئی صارف اشتہارات کے ساتھ پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھنا چاہتا ہے تو اس سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

یہ سبسکرپشن سروس اگلے چند ہفتوں میں مرحلہ وار متعارف کرائی جائے گی، جبکہ وہ صارفین جو سبسکرپشن نہیں لیں گے۔ وہ اشتہارات دیکھتے رہیں گے۔

یہ ماڈل یورپی ریگولیٹرز کی طرف سے بڑھی ہوئی جانچ پڑتال کے جواب میں پیش کیا جا رہا ہے جس کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ماڈل دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میٹا نے اس سے قبل یورپی یونین میں بھی ایسی ہی سروس پیش کی تھی۔ یہ ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

یورپی کمیشن نے اس سال میٹا پر 200 ملین یورو جرمانہ عائد کیا اور کہا کہ کمپنی کو کم تفصیلی ذاتی ڈیٹا (جیسے عمر، جنس اور مقام) کی بنیاد پر اشتہارات کے لیے مفت ورژن دیا جانا چاہیے۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ مقررہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو اس مدت کے دوران ویڈیو اشتہارات نہیں دکھائے جائیں گے اور ان کا ڈیٹا اشتہارات کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

Watch Live Public News