ایشیا کپ فائنل ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

ایشیا کپ فائنل ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے
کیپشن: ایشیا کپ فائنل ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

ویب ڈیسک: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹرز رات گئے دبئی سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔ لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف، حسن علی اور سلمان مرزا شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 146 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی، جواب میں بھارت نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

Watch Live Public News