متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
کیپشن: متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے پیٹرول اور ڈیزل کی سرکاری قیمتوں کا اعلان کردیا، نظرثانی شدہ نرخ یکم اکتوبر بروز بدھ سے نافذ العمل ہوں گے اور پورے مہینے تک نافذ رہیں گے۔

سپر 98 پیٹرول کی قیمت ڈی ایچ 2.70 سے ڈی ایچ 2.77 فی لیٹر، سپیشل 95 پیٹرول کی قیمت ڈی ایچ 2.58 سے ڈی ایچ 2.66 فی لیٹر، ای پلس  91 پیٹرول ڈی ایچ 2.51 سے 2.58 فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت ڈی ایچ 2.66 سے ڈی ایچ 2.71 فی لیٹر ہوگئی۔

یو اے ای  کی فیول پرائس کمیٹی کی طرف سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ خام تیل کی عالمی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق ہے۔ یہ تبدیلیاں پورے ملک میں نقل و حمل اور سامان کی قیمت کو متاثر کر سکتی ہیں۔

فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ کے آخر میں ایندھن کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے۔ تاکہ ملکی نرخوں کو عالمی منڈی کے رجحانات کے مطابق رکھا جا سکے۔

Watch Live Public News