(ویب ڈیسک) صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے بیشتر حصوں میں موجود رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کی بات معاہدے میں بھی نہیں لکھی ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ایک بات واضح ہے ہم فلسطینی ریاست کی سختی سے مخالفت کریں گے۔