خضدار: سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن،7 دہشتگرد ہلاک

خضدار: سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن،7 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: خضدار: سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن،7 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: ضلع خضدار کے علاقے زہری میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنا پر آپریشن کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں فتنہ الہندوستان کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں۔ دہشتگردوں نے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا تھا۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے میں آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ آپریشن میں بڑی تعداد میں گراؤنڈ فورسز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ آپریشن کے نتیجے میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ 10 دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے تیار شدہ  آی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز، امریکی ساختہ خودکار ہتھیار،  گرینڈ،  گولیاں اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی طرف سے بدوکشت کے مرکزی پل پر نصب کی گئی بڑی آئی ای ڈی کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز زہری اور بلوچستان میں انڈیا کی ایماء پر تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں

Watch Live Public News