(ویب ڈیسک ) عاقب اللہ اور فیصل ترکی کی جانب سے خیبرپختونخوا کابینہ سے استعفی دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل ترکئی نے استعفی کی کاپی ایکس اکاونٹ پر جاری کردی ۔انہوں نے بیان میں کہا کہ میں نے صوبائی کابینہ سے استعفی دے دیا۔
دونوں وزراء نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ارسال کر دیے ہیں ۔
خیال رہے کہ دونوں وزراء کا تعلق صوابی سے ہے، عاقب اللہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے بھائی ہیں جبکہ فیصل ترکئی رکنِ قومی اسمبلی شاہرام ترکئی کے بھائی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر نے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی وزراء عاقب خان اور فیصل ترکئی نے کابینہ سے استعفی دے دیا ہے۔
اسد قیصر نے دونوں وزراء کے استعفے ایکس اکاونٹ پر اپلوڈ کردیے۔