ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے بُری خبر ہے کہ ملک بھر میں یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 65 پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے 76 پیسے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی۔
اوگرا کل قیمتوں سے متعلق حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا، جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن اور وزارت خزانہ مشاورت کے بعد حتمی ورکنگ وزیراعظم کو بھجوائیں گے۔