(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق ٹرافی نہ ملنے کے بعد بی سی سی آئی سیکریٹری دیوجیت سائیکیا کانفرس چھوڑ کر چلے گئے۔
محسن نقوی کی زیر صدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی۔
اس پر محسن نقوی نے کہا کہ یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راجیو شکلا نے ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی سے مسلسل اصرار کیا۔اس پر محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آ کر مجھ سے وصول کر لے۔
محسن نقوی نے کہا کہ میں تو ٹرافی دینے کے لئے گراونڈ میں موجود رہا۔بھارتی بورڈ نے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا اور اس کے بارے میں بتایا۔
ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں نائب صدر کا تقرر نہ ہوسکا،نائب صدر کے لیے دونوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ راجیو شکلا اے سی سی اجلاس میں آن لائن شریک تھے، ٹرافی نہ ملنے کے بعد بی سی سی آئی سیکریٹری دیوجیت سائیکیا کانفرس چھوڑ کر چلے گئے۔