ویب ڈیسک:اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمتوں کا تعین کر دیا، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 79 روپے 14 پیسے کی کمی کردی گئی۔
ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 70 پیسے کمی کی گئی، ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت 207 روپے 48 پیسے مقرر کردی گئی۔
گھریلو 11.8 کلو گرام سلینڈر کی قیمت 2448 روپے مقرر ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
