ویب ڈیسک: ٹی 20ایشیا کپ ایونٹ کے شروع سے ہی بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ہٹ دھرمی دکھانا شروع کردی تھی جبکہ کھلاڑیوں کو بھی ہدایات کی گئیں کہ پاکستان ٹیم سے فاصلہ رکھا جائے، ہاتھ نہ ملایا جائے، فائنل جیتنے پر بھی بھارتی ٹیم نے صدر اے سی سی کےمحسن نقوی کے ہاتھوں ٹرافی لینے انکار کردیا تھا، اب ٹرافی اس وقت کہاں ہے اہم خبر آگئی۔
حال ہی میں بھارت کی نویں کامیابی اور کرکٹ کی تاریخ کے بدترین تنازعات کے ساتھ ایشیا کپ کا اختتام ہو گیا، جس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کا آج اجلاس ہو رہا ہے، جس میں اس ٹورنامنٹ میں بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف کھڑے کیے گئے تنازعات پر بحث ہو گی۔
صدر اے سی سی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں کونسل کی تمام رکن بورڈز کی نمائندگی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اجلاس میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی نہ لینے پر احتجاج کرے گا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم مودی سرکار کی ایما پر ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود ٹرافی وصول نہ کرنے پر نہ صرف دنیائے کرکٹ بلکہ بھارت میں بھی رسوا ہو رہی ہے اور اس پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔
ایسے میں لوگوں کے ذہنوں میں سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ اگر بھارت کو ٹرافی نہیں ملی تو ایشیا کپ کی ٹرافی اس وقت کہاں ہے۔
بھارت میں اپنی ٹیم، بورڈ اور مودی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ ششی تھرور، کپل دیو جیسی شخصیات بھی کہہ رہی ہیں کہ جب پاکستان سے کھیل رہے ہیں تو ان سے ہاتھ بھی ملانا چاہیے اور ٹرافی بھی لینی چاہیے تھی۔ اس وقت ٹرافی دبئی میں ہے۔
سابق قومی کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ مودی من مانی کر کے کرکٹ کو تباہ کر رہا ہے، اس کے اپنے ملک میں بدنامی ہو رہی ہے۔ اے سی سی اجلاس میں بھارت کی بدمعاشی ختم کرنے کے لیے تمام کرکٹ بورڈ کو متفقہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے۔