(ویب ڈیسک ) سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔
اس حوالے سے حکام وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان 31 دسمبر سے پہلے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پایا تھا ۔جس کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔