ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
پالی کیلے : ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔ پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلادیش کی پوری ٹیم 43 ویں اوور میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے 165 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 39 اوور میں پورا کرلیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اوپننگ بیٹر تنزید حسن صرف 4 رنز پر اور پھر مجموعی 25 رنز پر محمد نعیم بھی پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد کپتان شکیب الحسن صرف5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ نجم الحسین نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ توحید نے 20، محمد نعیم نے 16 اور مشفیق الرحیم نے 13 رنزبنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ماتھیشا پتھیرانا نے 4 اور مہیش تھیکشانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے سدیرا سماراوکرما نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاتھم نسانکا 14 ، کوشل مینڈس 5 ، دھننجایا ڈی سلوا 2 اور کرونارتنے نے ایک رن بنایا۔چیرتھ اسالنکا نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ڈاؤسن شاناکا 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کی طرف سے شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تسکین احمد، شریف الاسلام اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔